yX Media - Monetize your website traffic with us

Monday, December 23, 2024

Abu ki barsi winter holidays me : Missing u aot abu jan :

Family time: Quality time


سردیوں کی چھٹیاں ہو گئی تھی بچوں کو۔ 
کافی دن سے بچے پروگرام بنا رہے تھے کہ جیسے ہی چھٹیاں ہوں گی تو ہم اپنی نانی اماں کے گھر چلیں گے 
مجھے بھی ہمیشہ اچھا لگتا ہے اپنی ماں کے گھر جانا 
کل 20 دسمبر کو بچوں کا اخری دن سکول میں ۔سکول 10 جنوری تک بند ہو چکے تھے سردیوں کی وجہ سے ۔
"مما اب تو اپ چلے ہو نانی اماں کے گھر " میری بیٹیاں مسلسل کئی دنوں سے یہ بات رپیٹ کر رہی تھی کہ جانا چاہیے ہمیں وہاں پہ 
"چلو بیٹا بیگ بناؤ چلتے ہیں انٹی سے بھی کنفرم کر لو کہ وہ جائیں گے کہ نہیں "
میں اور میری سسٹر ہمیشہ ایک ساتھ چاتے ہیں
اج ہم پہنچ گئے ہیں میں اپنی امی کے پاس اور میری بیٹیاں اپنی نانی ماں کے پاس 
بہت اچھا دن تھا آج۔
ہم ساری بہنیں اکٹھے پروگرام بنا لیتے ہیں اور اکٹھے ہی اب ان کے گھر ا جاتے ہیں 
امی کے گھر ماشاءاللہ بہت رونق ہوتی ہے ۔سب اکٹھے ہوتے ہیں ہلا گلا ہوتا ہے کزنز اپس میں مل رہی ہوتی ہیں  ہم بہنیں اپس میں گپ شپ کرتے ہیں امی سے باتیں کرتے ہیں 
ابو کی برسی بھی تھی 17 دسمبر کو 
ان کی خیرات کرنی ہوتی ہے سوچا تو یہ تھا کہ کوئی بڑا بکرا یا ویڑا کریں گے دیکھیں میں ٹائم پہ کوئی بکرا کوئی ویڑا نہیں ملا 
تو امی نے کہا کہ  پکی پکائی دیگیں بانٹ دیتے ہیں پہلے بھی کافی لیٹ ہو گیا ہے 
شام کو پھر اسد بھائی نے ایک ایک پلاؤ کی ایک میٹھے چاول کی اور اور ایک چکن سالن کی دیگیں
بھیج دی 
ا
للہ کا شکر ہے اس میں اتنی برکتیں ہوئیں سارے محلے والے کو رشتہ داروں کو سب کو بانٹ دیا اور ہم بہنوں نے بھی اپنے لیے گھر لے جانے کے لیے فرج میں فریز کر دیا 
مجھے تو شروع سے میٹھے چاول بہت پسند تھے میں نے اپنی سسٹر سے کہا "میٹھے چاول زیادہ ہوں پلاؤ نہیں چاہیے زیادہ "
رات پہ سب لوگ انا شروع ہو گئے تھے بھانجے بھتیجیاں بہوئیں سب لوگ باجیاں ۔رونق سی لگ گئی تھی گھر میں ۔سب اتنے عرصےکے بعد اکٹھے ہوئے تھے اب یہی روتا ہے کہ چھٹیوں میں ہی سب اکٹھے ہوتے ہیں 
امی ہم نے سب کو دیکھ کے بہت خوش ہوئی تھی جب سب ابو کے لیے دعا کر رہے تھے کہ سبھی رو رہے تھے ابو کو ہم نے بہت یاد کیا تھا اس 17 دسمبر کو پانچ سال ہو گئے تھے ابو کو ہم سے بچھڑے اور ایسا لگتا ہے جیسے اج کی بات ہو 
بچوں کے پیپرز تھے تو اس وجہ سے لیٹ ابو کی برسی کی ہم نے ۔
میں کھانا لگایا سب نے مل کر کھایا ۔اس کے بعد ہماری بڑی بہو عروج نے چائے بنائے بہت مزے کی چائے بناتی ہے وہ ۔
سب لوگ اوپر نیچے صوفے پہ بیڈ پہ ہر جگہ بیٹھے تھے بہت اچھا منظر تھا ۔ایسی محفل اکثر ابو سجایا کرتے تھے جب بھی ابو ڈی جی خان اتے تھے نا تو ابو سب بہنوں کو بہنوئیوں کو بچوں کو بلاتے تھے اور دعوت کرتے تھے

کافی دیر تک سب بیٹھنے کے بعد اہستہ سب اپنے گھروں کو جانے لگے رات بھی کافی ہو گئی تھی میں اپنے بچوں کو لے کر اوپر والے کمرے میں جا کے سونے کی تیاری کرنے لگی 
سوچنے لگی کل سب اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں گے میں بھی بڑی باجیاں بھی سب اپنے گھروں کو چلے جائیں امی اور چھوٹی مونا رہ جائیں گی اپنے گھر میں  
کیا کریں اپنے گھر تو جانا ہے ہمیں ۔امی پھر سے اداس ہو جائیں گی 
رات کے دو بج چکے تھے تقریبا سب لوگ سو چکے تھے میں اپنے موبائل میں اج کی تصویروں کو دیکھنے لگی کیونکہ مریم اور ایمن سو چکے تھے اور مجھے نیند نہیں ارہی تھی صبح سے گزرے ہوئے تمام پل مجھے یاد ا رہے تھے اور سوچنے لگے دن کیسے اسانی سے جلدی جلدی گزر گیا ہے کل ہم نے واپس جانا ہے 
پھر وہی روٹین وہی کام وہی سب کچھ 
دل بہت بوجھل ہونےلگا اور انکھوں سے انسو بہنے 

لگے

Abu ki barsi winter holidays me : Missing u aot abu jan :

Family time: Quality time سردیوں کی چھٹیاں ہو گئی تھی بچوں کو۔  کافی دن سے بچے پروگرام بنا رہے تھے کہ جیسے ہی چھٹیاں ہوں گی تو ہم اپنی نانی ...