yX Media - Monetize your website traffic with us

Monday, December 23, 2024

Abu ki barsi winter holidays me : Missing u aot abu jan :

Family time: Quality time


سردیوں کی چھٹیاں ہو گئی تھی بچوں کو۔ 
کافی دن سے بچے پروگرام بنا رہے تھے کہ جیسے ہی چھٹیاں ہوں گی تو ہم اپنی نانی اماں کے گھر چلیں گے 
مجھے بھی ہمیشہ اچھا لگتا ہے اپنی ماں کے گھر جانا 
کل 20 دسمبر کو بچوں کا اخری دن سکول میں ۔سکول 10 جنوری تک بند ہو چکے تھے سردیوں کی وجہ سے ۔
"مما اب تو اپ چلے ہو نانی اماں کے گھر " میری بیٹیاں مسلسل کئی دنوں سے یہ بات رپیٹ کر رہی تھی کہ جانا چاہیے ہمیں وہاں پہ 
"چلو بیٹا بیگ بناؤ چلتے ہیں انٹی سے بھی کنفرم کر لو کہ وہ جائیں گے کہ نہیں "
میں اور میری سسٹر ہمیشہ ایک ساتھ چاتے ہیں
اج ہم پہنچ گئے ہیں میں اپنی امی کے پاس اور میری بیٹیاں اپنی نانی ماں کے پاس 
بہت اچھا دن تھا آج۔
ہم ساری بہنیں اکٹھے پروگرام بنا لیتے ہیں اور اکٹھے ہی اب ان کے گھر ا جاتے ہیں 
امی کے گھر ماشاءاللہ بہت رونق ہوتی ہے ۔سب اکٹھے ہوتے ہیں ہلا گلا ہوتا ہے کزنز اپس میں مل رہی ہوتی ہیں  ہم بہنیں اپس میں گپ شپ کرتے ہیں امی سے باتیں کرتے ہیں 
ابو کی برسی بھی تھی 17 دسمبر کو 
ان کی خیرات کرنی ہوتی ہے سوچا تو یہ تھا کہ کوئی بڑا بکرا یا ویڑا کریں گے دیکھیں میں ٹائم پہ کوئی بکرا کوئی ویڑا نہیں ملا 
تو امی نے کہا کہ  پکی پکائی دیگیں بانٹ دیتے ہیں پہلے بھی کافی لیٹ ہو گیا ہے 
شام کو پھر اسد بھائی نے ایک ایک پلاؤ کی ایک میٹھے چاول کی اور اور ایک چکن سالن کی دیگیں
بھیج دی 
ا
للہ کا شکر ہے اس میں اتنی برکتیں ہوئیں سارے محلے والے کو رشتہ داروں کو سب کو بانٹ دیا اور ہم بہنوں نے بھی اپنے لیے گھر لے جانے کے لیے فرج میں فریز کر دیا 
مجھے تو شروع سے میٹھے چاول بہت پسند تھے میں نے اپنی سسٹر سے کہا "میٹھے چاول زیادہ ہوں پلاؤ نہیں چاہیے زیادہ "
رات پہ سب لوگ انا شروع ہو گئے تھے بھانجے بھتیجیاں بہوئیں سب لوگ باجیاں ۔رونق سی لگ گئی تھی گھر میں ۔سب اتنے عرصےکے بعد اکٹھے ہوئے تھے اب یہی روتا ہے کہ چھٹیوں میں ہی سب اکٹھے ہوتے ہیں 
امی ہم نے سب کو دیکھ کے بہت خوش ہوئی تھی جب سب ابو کے لیے دعا کر رہے تھے کہ سبھی رو رہے تھے ابو کو ہم نے بہت یاد کیا تھا اس 17 دسمبر کو پانچ سال ہو گئے تھے ابو کو ہم سے بچھڑے اور ایسا لگتا ہے جیسے اج کی بات ہو 
بچوں کے پیپرز تھے تو اس وجہ سے لیٹ ابو کی برسی کی ہم نے ۔
میں کھانا لگایا سب نے مل کر کھایا ۔اس کے بعد ہماری بڑی بہو عروج نے چائے بنائے بہت مزے کی چائے بناتی ہے وہ ۔
سب لوگ اوپر نیچے صوفے پہ بیڈ پہ ہر جگہ بیٹھے تھے بہت اچھا منظر تھا ۔ایسی محفل اکثر ابو سجایا کرتے تھے جب بھی ابو ڈی جی خان اتے تھے نا تو ابو سب بہنوں کو بہنوئیوں کو بچوں کو بلاتے تھے اور دعوت کرتے تھے

کافی دیر تک سب بیٹھنے کے بعد اہستہ سب اپنے گھروں کو جانے لگے رات بھی کافی ہو گئی تھی میں اپنے بچوں کو لے کر اوپر والے کمرے میں جا کے سونے کی تیاری کرنے لگی 
سوچنے لگی کل سب اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں گے میں بھی بڑی باجیاں بھی سب اپنے گھروں کو چلے جائیں امی اور چھوٹی مونا رہ جائیں گی اپنے گھر میں  
کیا کریں اپنے گھر تو جانا ہے ہمیں ۔امی پھر سے اداس ہو جائیں گی 
رات کے دو بج چکے تھے تقریبا سب لوگ سو چکے تھے میں اپنے موبائل میں اج کی تصویروں کو دیکھنے لگی کیونکہ مریم اور ایمن سو چکے تھے اور مجھے نیند نہیں ارہی تھی صبح سے گزرے ہوئے تمام پل مجھے یاد ا رہے تھے اور سوچنے لگے دن کیسے اسانی سے جلدی جلدی گزر گیا ہے کل ہم نے واپس جانا ہے 
پھر وہی روٹین وہی کام وہی سب کچھ 
دل بہت بوجھل ہونےلگا اور انکھوں سے انسو بہنے 

لگے

Thursday, December 19, 2024

Bismil drama: Hum ar humeri soch

 Bismil drama: Hum ar humeri soch


سارے بچوں کو چپ رہنے کا کہہ کر خود ہی والے کمرے میں چلی گئی اج میرا فیورٹ ڈرامہ انا تھا بسمل۔ ۔بہت ہی عمدہ ڈرامہ ہے جس میں معاشرے کی عکاسی کی گئی ہے کہ کس طرح سے مرد جو ہے اپنی پہلی بیوی کا حق دوسری عورت کو دیتا ہے 
کس طرح اپنے بیٹے کو اگنور کر کر دوسری عورت کے سامنے امر ہونے کی کوشش کرتا ہے پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں رہتا جب سب کچھ ہاتھ سے نکل جاتا ہے اور وہ دوسری عورت کے قدموں میں ڈال دیتا ہے 
بسمل ڈرامے کی کہانی بھی اسی طرح کی ہے 
اج کی Episode میں بہت اچھی اور خاص بات یہ تھی کہ کہ ٹی ٹی پے وہ سارے راز کھلتے جا رہے ہیں جو ریحام اور موسی اس کو بتانا چاہتے تھے خاص طور پہ یہ کہ معصومہ ایک لالچی عورت ہے 
مگر وہ کہتے ہیں نا جب مرد پر دوسری عورت کا یا باہر کا چسکا پڑ جائے تو کسی کی نہیں سنتا ٹی ٹی کے ساتھ بھی یہی ہوا ۔
ریحام کی ساری محبتیں ساری وفاداریاں اس نے معصومہ کی چالاکیوں کی نذر ہو گئی 
اب ٹی ٹی پچھتا رہا ہے 
کر کیا فائدہ جب اس کا اکلوتا وارث موسی ہی مر گیا ۔ 
یہ ڈرامہ دیکھتے ہوئے اج میں سوچ رہی تھی ایسی مردوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے جو گھر کی عورتوں کو کوئی عزت نہیں دیتی اپنے بچوں کو وہ مقام نہیں دیتے جن کو دینا چاہیے جیسے کہ موسی کا حق بنتا تھا لیکن ٹی ٹی نے نہیں دیا 
یہ ڈرامے ہماری سوچ کی کتنی عکاسی کرتے ہیں کہ کہ اگر مرد بے وفا ہے تو عورت اس صورت میں معاف کرتی ہے جب وہ دیکھتی ہے اس کی اولاد اپنے باپ کتنی محبت کرتی ہے اور اولاد کی خاطر ہر قسم کا کمپرومائز کرنے کو تیار رہتی ہے 
جیسے کہ پہلے اپ نے دیکھا کہ ریحام نے بھی موسی کی خاطر ٹی ٹی کو معاف کر رہی تھی مگر معصومہ کی چالاکیوں نے ٹی ٹی کو ان سب سے دور کر دیا اور اس طرح موسی کی موت ہو گئ اب ریحام کیوں معاف کرے گی ؟اس کو اور یہ سچ ہے اسے معاف کرنا بھی نہیں چاہیے 
میرے خیال میں ایسے مردوں کے لیے معصومہ جیسی عورتیں ہی ٹھیک ہیں جو انہوں نے ہر روز سانپ کی طرح ڈسنے کو تیار رہتی ہیں اور ایسے ہی قابل ہوتے ہیں ایسے مرد جو باوفا بیویوں کو چھوڑ کر باہر کی عورتوں کے پاس جاتے ہیں ان سے محبتیں مانگنے ہمدردی مانگنے 
چار دیواری میں رہنے والی بیوی ان کو محبت نہیں دیتی ؟ ایسے لوگوں کو ان کی محبتیں نظر نہیں اتی 
 ان کی نظر میں نہ ایک عورت ہوتی ہے وہ کئی عورتوں کے پیچھے اس طرح سے مارے مارے پھرتے ہیں یہ کہانی ہمارے معاشرے کے مرد کی کہانی ہے جو اپنی بیوی کو وہ عزت نہیں دیتا جس کی وہ اس قابل ہوتی ہے  
بعد میں یوں ہی دھکے کھاتے ہیں یوہی پچھتاوے کی اگ میں جلتے ہیں کاش ہر مرد سوچے کہ یہ کہانی ان کی کہانی ہے وہ اپنی اصلاح کریں اور صحیح طرح سے چلے 
تو کوئی بھی موسی نہیں مرے گا 
کوئی ریحام اپنے بیٹے کی موت کو دل سے لگا کےالگ ہو جائے گی 
ہر عورت ہر لڑکی ہر بیٹی یہ سوچے اسے ریحام بننا ہے باعزت باوقار معاشرے میں جس کا ایک نام ہو وفادار بیوی کے نام سے پہچانی جائے 
نہ کہ معصومہ کی طرح بے غیرت اور دولت کے پجاری بنے 
یہ فیصلہ ہر لڑکی ہو کرنا ہے اس نے ریحام بننا ہے کیا معصومہ بن کے کسی کا گھر برباد کرنا ہے 
یاد رکھیں ایسی لڑکیاں خود بھی کبھی آ باد نہیں رہتی خوش نہیں رہتی کچھ نہیں ملتا دولت سب کچھ نہیں ہوتی رشتے بہت قیمتی ہوتے ہیں   
سمجھو تو یہ کہانی ہر گھر کی کہانی ہے 
نہ سمجھو تو جسٹ ڈرامہ ہے بسمل


Wednesday, December 18, 2024

Zara si bat Kahna ha


Zara si bat Kahna ha

ذرا سی بات کہنا ہے سنو تم 
 میرے وجود کو یوں ٹکڑوں میں نہ کاٹو تم
محبت اج بھی کرتی ہوں تم سے 
 یہ بات سنو اور سمجھو تم 
رات کے کسی پل میں اؤ تو 
میرے خوابوں سے بنی ہوئی عمارت کا ملبہ ا کے دیکھو تم 
کیسا پیارا کمرہ سجایا تھا میں نے 
 اس میں بستر تمہارے نام کا لگایا تھا میں نے
تمہاری سانسوں کے بھی قریب ہونا تھا میں نے 
اور ذرا سی بات کہنا تھی میں نے
او بھول کے ہی سہی
دو پل کے لیے سہی
------------
اج پھر دن تمام ہو گیا مجھے صرف یہ رات کے پل
 نصیب ہوتے ہیں جب میں کچھ سوچ سکتی ہوں اپنے بارے میں اپنے گزرے ہوئے دن کے بارے میں ۔۔۔
اج کی صبح اچھی خوبصورت تھی ٹھنڈ بھی کافی تھی نماز پڑھنے کے بعد میں اپنے بستر پہ پھر سے لیٹ گئی اور کافی دیر سونے کی کوشش کرتی رہی مگر نیند نہیں ائی۔پھر میں ناشتے کی تیاری میں لگ گئی 
فریج سے ناشتے کی تمام چیزیں نکالی پھر میں نے اس شیلف پہ کچن کی دیکھا کہ ساگ اور میتھی ائی ہوئی تھی شاید وہ صبح یہ لے کے ا گئے تھے لیکن کس ٹائم؟؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ میں بھی جاگ رہی تھی
  اج بڑی بیٹی نے سکول جانا تھا اس کو ناشتہ کروایا وہ اپنے بابا کے ساتھ سکول چلی گئی پھر میرے شوہر ائے ناشتہ کیا 
ان کا موڈ رات کی بات کے بعد کافی اف تھا 
مجھے اندازہ ہو گیا  تھا اج کوئی نہ کوئی بات ضرور ہوگی جس پہ میں پھر انسو بہاؤں گی روؤں گی
لیکن دل میں یہی دعا کر رہی تھی اللہ کرے کوئی اج ایسی بات نہ ہو 
کہ کوئی دن میرا بھی خوشی سے گزرے۔ 
دوپہر کے کھانے میں وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا 
"سر حماد اپنی فیس مانگ رہے تھے" انہوں نے کھانا کھا لیا تو میں نے ٹیوشن والےسر کا ذکر کیا جن کو تقریبا دو ماہ سے ٹیوشن فیس نہیں ملی تھی
پھر کیا تھا وہ لڑنے لگے اور بولے کہ تم نے ان کی کال کیوں اٹینڈ کی میں نے تو اس کو بلاک کیا ہوا ہے
ان کی بات سن کے میرا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا میں نے کہا یہ تو ان کا حق بنتا ہے اخر انہوں نے ہماری بیٹیوں کو اتنا عرصہ پڑھایا ہے ان کی فیس اپ کو ٹائم پہ دینی چاہیے    
میرا یہ کہنا تھا میرے شوہر اس بات پر اگ بگولا ہو گئے اور زور سے بولنے لگے "کہاں سے لے کے اؤں ؟"
" کتنی مہنگائی ہے ہاسٹل کا کاروبار بھی میرا بند جا رہا ہے اور تم اس کی کال پہ کال سنتی ہو تو کیا تمہیں اپنے شوہر کا خیال نہیں ہے"
بہت غصے میں تھے 
اٹھ کے اپنے کمرے میں چلے گئے اور میں سوچتی رہی کہ میں نے ایسی کیا بات کی ہے صرف سر کی فیس ہی کی تو بات کی ہے اور اتنا غصہ ؟
پھر سارا دن ہمارے درمیان خاموشی رہی میں چائے دینے گئی تو چائے بھی نہیں پی سائیڈ ٹیبل پہ رکھ دی 
رات کو سب کے لیے میں نے کھانا بنایا 
ان سے پوچھا "اپ کے لیے کھانا لے اؤں"
 تو وہ بولے" میں نے نہیں کھانا کھانا"
خاموشی سے ان کے کمرے سے اگئی مجھے پتہ تھا وہ کھانا میرے ہاتھ کا نہیں کھائیں گے کیونکہ چائے بھی انہوں نے نہیں پی تھی یہ بھی اندازہ تھا کہ وہ لیٹ نائٹ بازار سے لے کچھ نہ کچھ لے ائیں گے 
اور ایسے ہی ہوا نو بجے ہو گئے اور وزارت سے اپنے لیے شامی کباب اور دو روٹیاں لے کر ا گئے 
مجھے بہت افسوس ہوا بہت افسوس ہوا رونا بھی بہت ایا مگر میں نے اپنے اپ کو ضبط میں کیا 
اور ہنستے ہوئے ان کے ساتھ بیٹھ گئی اور کہا" یہ کیا بات ہوئی اکیلے اکیلے اپنے لیے لے کے ائے ہیں میرا بھی دل کر رہا تھا کہ میں باہر کا کھانا کھا لوں"
چہرے پہ مسکراہٹ میں نے رکھی  ورنہ دل تو خون کے انسو  رہا تھا اپنی اس انسلٹ پر 
برتن سمیٹنے کے بعد ان کے پاس میں بیٹھی رہی اور کہا 
"دیکھیں پلیز لڑائی مت کیا کریں بچیاں بڑی ہو گئی ہیں ان پر اثر ہوتا ہے کب تک ہمیں دوسرے سے یوں لڑتے رہیں گے کہ ایک دوسرے سے اختلاف رکھیں گے"
وہ بولے 
"اب میری بس ہے "
میں سوچ میں چلی گئی کہ ان کی کس بات سے بس ہے انہوں نے کیا کیا ایسا؟  
17 18 سالوں سے تو میں نے سختیاں جیلی ہیں ان کی امی کی ان کی بہن کی سب کی باتیں میں نے برداشت کی ہیں ان کی کس بات سے بس ہے؟ 
   ایک عورت اور ایک بیوی ہونے کے ناطے بیٹھی رہی کیونکہ میں نے اپنا گھر بچانا تھا چونکہ میں  17 سالوں سے کر رہی تھی
کتنا مشکل ہے ایک عورت ہونا ؟
اس شخص کے سامنے ہنسنا جس کے سامنے دل بھی نہیں کر رہا ہوتا جانے کا اس کے ساتھ بیٹھنا کتنا اتنا مشکل ہے ؟
عورتیں کس چیز کی بنی ہوئی ہیں کیوں برداشت کرتی ہیں کیوں نہیں کوئی سمجھتا ہماری باتوں کو ؟؟
اپنے گھر کو بچانے چلانے کے لیے روز ایسی قربانیاں دینا پڑتی ہیں ہم عورتوں کو 
سمجھتا کوئی نہیں ہے ہمیں
کیوں ہو رہا ہے ذرا ذرا سی بات پہ ہم بے وقت ہو جاتے ہیں ؟
کیوں ذرا سی بات پہ سارے رشتے توڑ دیے جاتے ہیں ؟
کیوں ذرا سی بات پر ساری خدمتوں کو قربانیوں کو بھلا دیا جاتا ہے ؟؟
کیوں ہم جیسی عورتوں کی ہر رات اداس ہوتی ہے جوگھر کو بچانے کے لیے اپنی شناخت کھو دیتی ہیں ؟؟؟
ان کی ذرا سی بات پر ہماری ساری زندگی گزر جاتی ہے 
بے نام و نشاں

Tuesday, December 17, 2024

i can't sleep thinking about my life

I can't sleep thinking about my life


i can't sleep thinking about my life
 اس وقت رات کے 12 بج چکے ہیں اچھا بالکل بھی نیند نہیں ارہی میں پہلے اپنی بڑی دو بیٹیوں کے کمروں سے ہو کے ا چکی ہوں وہ سو چکی ہے اپنے شوہر کے کمرے سے بھی ہو کر ا گئی ہوں وہ بھی بہت گہری نیند سو رہے ہیں 
پھر میں پورے گھر کو دیکھتے ہوئے اپنے کمرے میں اگئی جہاں میری دو بیٹیاں اور سو رہی تھیں 
کمبل لے کے میں ان کے ساتھ لیٹ گئی 
پہلے تو کمرے کو دیکھتی رہی بند کمرے میں عجیب سی مجھے وحشت ہونے لگی ساری بند کھڑکیاں کھول دی میں نے حالانکہ اج سردی کافی ہے۔  اپنی بیٹیوں کا کمبل میں نے صحیح کیا اور پھر میں ٹیک لگا کر بیٹھ سی گئی ۔ایک گہرا سانس لیا  اندر جو ٹوٹ پھوٹ تھی وہ ایک دم انسوؤں کی شکل میں انکھوں سے بہنے لگی ۔سارا دن کی باتیں یاد انے لگی ۔اج ہی میرے شوہر گاؤں سے ائے تھے مگر ان کا رویہ ہمیشہ کی طرح سرد سا تھا ۔اچھا میرے اندر کو کھاتا جا رہا تھا کھاتا جا رہا تھا
بیٹیوں کو اپنے دکھ نہیں بتا سکتی تھی میں ۔انکو کمزور ابھی سے نہیں کرنا چاہتے تھے یہی دن تھے ان کے کھیلنے کے کودنے کے اگے بڑھنے کے۔
اللہ نے مجھے چار بیٹیاں دی تھی میٹر میرا کوئی بھی نہیں تھا لیکن مجھے اس کی کمی نہیں محسوس ہوتی تھی کیونکہ میری بیٹیاں بہت ہی اچھی سمجھدار تھی پڑھنے والی تھی اگے بڑھنے والی تھی 
میں ان کو بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے کبھی اگنور نہیں کر سکتی تھی میری کائنات میرا کھلا سا میری بیٹی سے بہت امید تھی اج جو میں زندگی گزار رہی ہوں مجھے پتہ ہے کل وہ میرے ساتھ کھڑی ہوں گی اور میرے سارے دکھوں کا مداوا ہوگا 
سارا دن گزر جانے کے بعد خود کو تسلیاں دینے کے بعد جب رات کو میں بستر پہ لیٹتی ہوں تو نہ جانے انسو کہاں سے ا جاتے ہیں احساس دلاتے ہیں کہ میں بھی ایک زندہ انسان ہوں
مجھے بھی محبت کی ضرورت ہے مجھے بھی دو لفظ تسلی کی ضرورت ہے مجھے بھی ایسے کندھےکی ضرورت ہے جس پہ سر رکھ کے میں روز سکوں دل کا حال بیان کر سکو ں۔
اج بھی ایسا ہی ہوگا جیسے کہ روز ہوتا تھا ۔
میری دو چھوٹی بیٹیاں مریم اور ایمن چونکہ زیادہ بڑی نہیں ہے مریم دس سال کی ہے ایمن چھ سال کی ہے
موبائل فون پہ لڑ پڑی ہیں اپس میں ۔جیسے اس اور کے بچے اپس میں کرتے ہیں لڑتے ہیں روتے ہیں پھر صلح کر لیتے ہیں ۔
یہ میرے شوہر کو یہ بات بہت بری لگی ۔
باقی مردوں کی طرح مجھے الزام دیا کہ میں نے اپنے بچوں کی تربیت اچھی نہیں کی۔ حالانکہ سارا خاندان میرے بچوں کے تعریف کرتا ہے ۔
تم نے اپنی بیٹیوں کو سر پہ چڑھا کے رکھا ہوا ہے ۔اگر میں کچھ کہوں گا تو تمہیں تکلیف ہوگی ۔اس شور شراب اس سے بہتر انسان گھر ہی نہ ائے میں گاؤں میں رہ جاتا۔پتہ نہیں کتنی اور باتیں وہ بولتے چلے گئے اور میں انسو کے ساتھ سر جھکائے ان کی باتیں سنتی رہی سنتی رہی
اور سوچتی رہی کیا عورت کی کیا یہ زندگی ہے ؟
جس مرد کے لیے وہ سب کچھ کرتی ہے شادی کے 17 18 سال کے بعد صرف لان تان کے علاوہ کچھ نہیں دیتا وہ مرد اسے؟ 
میں نے کیا نہیں کیا شخص کے لیے کیا نہیں کیا؟ اپنے زیور اپنی جائیدادیں سب کچھ بیچتی اس شخص کے لیے۔ اس کی صرف ایک کہنے پر صرف اپنے گھر کو بچانے کے لیے سب قربان کر دیا میں نے 
کیاعورت کے  سب سے بڑی غلطی ہے اپنا سب کچھ قربان کر دینا ؟ 
شاید سب سے بڑی غلطی ہے اس شخص کو دینا جس نے کبھی اپ کی قدر نہیں کہ کبھی احسان نہیں مانا کبھی۔
کوئی پھر کسی پہ بھی اعتبار نہ کریں چاہے وہ شوہر بھی کیوں نہ ہو ۔اور اس کا بل نہیں ہے کہ اس پہ اعتبار کیا جائے اپنا سب کچھ لٹا دیا جائے کبھی ایسا کوئی نہ کرے پلیز 
ورنہ رات کے اندھیرے میں یوں ہی میری طرح روتے رہو گے انسو بہاتے رہو گے رات کو نیند نہیں ائے گی 
جس شخص کی خاطر اپ اتنی تکلیف میں ہو اور وہ ارام سے خراٹوں کے ساتھ سو رہا ہے سکون سے اس کو ذرا سی پرواہ نہیں ہے کہ کوئی اس کے لیے اتنا رو رہا ہے کسی کو اس نے اتنے تکلیف دیے کہ وہ سو بھی نہیں سکتا ۔
دعا کریں کوئی بیٹی اس طرح رات کے اندھیرے میں کبھی نہ روئے امین 
یہ پل کتنا تکلیف دہ ہے کسی کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ کوئی سو نہیں سک رہا رو رہا ہے بے اواز 
صرف اندھیرے کمرے میں موبائل کی لائٹ آف کر کے انسو صاف کر کے اپنا ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپا کر سونے کی کوشش کر رہا ہے اب
سوچ رہی ہوں کہ کوئی دن ہمارا بھی ہوگا
I can not sleep ... Its so hard 

Abu ki barsi winter holidays me : Missing u aot abu jan :

Family time: Quality time سردیوں کی چھٹیاں ہو گئی تھی بچوں کو۔  کافی دن سے بچے پروگرام بنا رہے تھے کہ جیسے ہی چھٹیاں ہوں گی تو ہم اپنی نانی ...