yX Media - Monetize your website traffic with us

Tuesday, December 17, 2024

i can't sleep thinking about my life

I can't sleep thinking about my life


i can't sleep thinking about my life
 اس وقت رات کے 12 بج چکے ہیں اچھا بالکل بھی نیند نہیں ارہی میں پہلے اپنی بڑی دو بیٹیوں کے کمروں سے ہو کے ا چکی ہوں وہ سو چکی ہے اپنے شوہر کے کمرے سے بھی ہو کر ا گئی ہوں وہ بھی بہت گہری نیند سو رہے ہیں 
پھر میں پورے گھر کو دیکھتے ہوئے اپنے کمرے میں اگئی جہاں میری دو بیٹیاں اور سو رہی تھیں 
کمبل لے کے میں ان کے ساتھ لیٹ گئی 
پہلے تو کمرے کو دیکھتی رہی بند کمرے میں عجیب سی مجھے وحشت ہونے لگی ساری بند کھڑکیاں کھول دی میں نے حالانکہ اج سردی کافی ہے۔  اپنی بیٹیوں کا کمبل میں نے صحیح کیا اور پھر میں ٹیک لگا کر بیٹھ سی گئی ۔ایک گہرا سانس لیا  اندر جو ٹوٹ پھوٹ تھی وہ ایک دم انسوؤں کی شکل میں انکھوں سے بہنے لگی ۔سارا دن کی باتیں یاد انے لگی ۔اج ہی میرے شوہر گاؤں سے ائے تھے مگر ان کا رویہ ہمیشہ کی طرح سرد سا تھا ۔اچھا میرے اندر کو کھاتا جا رہا تھا کھاتا جا رہا تھا
بیٹیوں کو اپنے دکھ نہیں بتا سکتی تھی میں ۔انکو کمزور ابھی سے نہیں کرنا چاہتے تھے یہی دن تھے ان کے کھیلنے کے کودنے کے اگے بڑھنے کے۔
اللہ نے مجھے چار بیٹیاں دی تھی میٹر میرا کوئی بھی نہیں تھا لیکن مجھے اس کی کمی نہیں محسوس ہوتی تھی کیونکہ میری بیٹیاں بہت ہی اچھی سمجھدار تھی پڑھنے والی تھی اگے بڑھنے والی تھی 
میں ان کو بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے کبھی اگنور نہیں کر سکتی تھی میری کائنات میرا کھلا سا میری بیٹی سے بہت امید تھی اج جو میں زندگی گزار رہی ہوں مجھے پتہ ہے کل وہ میرے ساتھ کھڑی ہوں گی اور میرے سارے دکھوں کا مداوا ہوگا 
سارا دن گزر جانے کے بعد خود کو تسلیاں دینے کے بعد جب رات کو میں بستر پہ لیٹتی ہوں تو نہ جانے انسو کہاں سے ا جاتے ہیں احساس دلاتے ہیں کہ میں بھی ایک زندہ انسان ہوں
مجھے بھی محبت کی ضرورت ہے مجھے بھی دو لفظ تسلی کی ضرورت ہے مجھے بھی ایسے کندھےکی ضرورت ہے جس پہ سر رکھ کے میں روز سکوں دل کا حال بیان کر سکو ں۔
اج بھی ایسا ہی ہوگا جیسے کہ روز ہوتا تھا ۔
میری دو چھوٹی بیٹیاں مریم اور ایمن چونکہ زیادہ بڑی نہیں ہے مریم دس سال کی ہے ایمن چھ سال کی ہے
موبائل فون پہ لڑ پڑی ہیں اپس میں ۔جیسے اس اور کے بچے اپس میں کرتے ہیں لڑتے ہیں روتے ہیں پھر صلح کر لیتے ہیں ۔
یہ میرے شوہر کو یہ بات بہت بری لگی ۔
باقی مردوں کی طرح مجھے الزام دیا کہ میں نے اپنے بچوں کی تربیت اچھی نہیں کی۔ حالانکہ سارا خاندان میرے بچوں کے تعریف کرتا ہے ۔
تم نے اپنی بیٹیوں کو سر پہ چڑھا کے رکھا ہوا ہے ۔اگر میں کچھ کہوں گا تو تمہیں تکلیف ہوگی ۔اس شور شراب اس سے بہتر انسان گھر ہی نہ ائے میں گاؤں میں رہ جاتا۔پتہ نہیں کتنی اور باتیں وہ بولتے چلے گئے اور میں انسو کے ساتھ سر جھکائے ان کی باتیں سنتی رہی سنتی رہی
اور سوچتی رہی کیا عورت کی کیا یہ زندگی ہے ؟
جس مرد کے لیے وہ سب کچھ کرتی ہے شادی کے 17 18 سال کے بعد صرف لان تان کے علاوہ کچھ نہیں دیتا وہ مرد اسے؟ 
میں نے کیا نہیں کیا شخص کے لیے کیا نہیں کیا؟ اپنے زیور اپنی جائیدادیں سب کچھ بیچتی اس شخص کے لیے۔ اس کی صرف ایک کہنے پر صرف اپنے گھر کو بچانے کے لیے سب قربان کر دیا میں نے 
کیاعورت کے  سب سے بڑی غلطی ہے اپنا سب کچھ قربان کر دینا ؟ 
شاید سب سے بڑی غلطی ہے اس شخص کو دینا جس نے کبھی اپ کی قدر نہیں کہ کبھی احسان نہیں مانا کبھی۔
کوئی پھر کسی پہ بھی اعتبار نہ کریں چاہے وہ شوہر بھی کیوں نہ ہو ۔اور اس کا بل نہیں ہے کہ اس پہ اعتبار کیا جائے اپنا سب کچھ لٹا دیا جائے کبھی ایسا کوئی نہ کرے پلیز 
ورنہ رات کے اندھیرے میں یوں ہی میری طرح روتے رہو گے انسو بہاتے رہو گے رات کو نیند نہیں ائے گی 
جس شخص کی خاطر اپ اتنی تکلیف میں ہو اور وہ ارام سے خراٹوں کے ساتھ سو رہا ہے سکون سے اس کو ذرا سی پرواہ نہیں ہے کہ کوئی اس کے لیے اتنا رو رہا ہے کسی کو اس نے اتنے تکلیف دیے کہ وہ سو بھی نہیں سکتا ۔
دعا کریں کوئی بیٹی اس طرح رات کے اندھیرے میں کبھی نہ روئے امین 
یہ پل کتنا تکلیف دہ ہے کسی کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ کوئی سو نہیں سک رہا رو رہا ہے بے اواز 
صرف اندھیرے کمرے میں موبائل کی لائٹ آف کر کے انسو صاف کر کے اپنا ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپا کر سونے کی کوشش کر رہا ہے اب
سوچ رہی ہوں کہ کوئی دن ہمارا بھی ہوگا
I can not sleep ... Its so hard 

Abu ki barsi winter holidays me : Missing u aot abu jan :

Family time: Quality time سردیوں کی چھٹیاں ہو گئی تھی بچوں کو۔  کافی دن سے بچے پروگرام بنا رہے تھے کہ جیسے ہی چھٹیاں ہوں گی تو ہم اپنی نانی ...